مزید چار سینیٹرز کی دوہری شہریت،سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کی پوری اسمبلی بکی ہے ،شیخ رشید کا الزام

7  مارچ‬‮  2018

راولپنڈی (اے این این ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائدکیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں 5 ،5 کروڑ میں ووٹ بکا جبکہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی۔انہوں نے کہا وہ لوگ یہ کام کرتے ہیں جن کے پاس منی لانڈرنگ کا پیسہ ہے ، جو امیدوار سزا یافتہ ہیں وہ بھی اپنا ریکارڈ بتائیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری درخواست ہے حلف سے پہلے کم از کم 4 شقوں کا بیان حلفی لیا جائے ، الیکشن کمیشن کو بھی پتا ہے سینیٹ الیکشن کا فارم ٹھیک نہیں بنا۔

انہوں نے کہا ملک کے چور اور ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، نواز شریف، شہباز شریف کو سامنے لائے ہیں تاکہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل سکیں ، لگتا ہے الیکشن کی حلقہ بندیاں بھی چیلنج ہوں گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سینیٹ کے منتخب ہونے والے ارکان بتائیں کہ ان کے بیرون ممالک کتنے اثاثے ہیں ، یہاں ایسے امیدوار ہیں جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہری شہریت والے سینیٹ میں نہیں ہونے چاہئیں، کل کوکوئی بھارتی نکل آیا توکیا بنے گا؟ ۔شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ سینیٹرز سے دہری شہریت، غیرملکی اثاثوں اور کرمنل ریکارڈ نہ رکھنے کا حلف لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کے نوٹس میں 4 لوگ آئے ہیں ، مزید 4 سینیٹرز نظر میں ہیں ، ان کی درخواست سپریم کورٹ لے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…