پاکستان نے اپنا خطرناک ترین ہتھیار میدان میں اتار دیا پاک فضائیہ نے ایسی صلاحیت حاصل کر لی کہ سی پیک پر بری نظر جمائے بھارت کو سانپ سونگھ گیا،یہ جے ایف 17تھنڈر طیارہ نہیں بلکہ۔۔

5  مارچ‬‮  2018

ا سلام آباد( آن لائن ) پاک فضائیہ نے آج نمبر88 سرچ اینڈ ریسکیو سکواڈرن کو AW-139 آگسٹا ہیلی کاپٹر سے لیس کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔نمبر88 سرچ اینڈ ریسکیو سکواڈرن میں اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل آگسٹا ہیلی کاپٹر کی شمولیت کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے نمبر 88 کومبیٹ سپورٹ سکواڈرن اینڈ ایڈوانسڈ ہیلی کاپٹر ٹریننگ سکو ل رکھ دیا گیاہے۔فضائیہ کے

تابناک ماضی کے شایان شان اس موقع کو یاد گار بنانے کے لیے شاندار تقریب کا اہتمام پی اے ایف بیس شہباز (جیکب آباد) میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ اس موقع پر ائیر چیف کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس تقریب میں ایک ایم آئی 171 اور دو AW-139 ہیلی کاپٹرز کی تھری شپ فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ائیر چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا میں تمام سرچ اینڈ ریسکیو پلیٹ فارمز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد AW-139 کا انتخاب کیاجو کہ ہماری حربی ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیلی کاپٹرکی پاک فضائیہ میں شمولیت پاک فضائیہ کو جدت پسند ی کی راہ پر گامزن کرنے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاک فضائیہ میں موجود ہ ہیلی کاپٹر وں کے بیڑے میں آگسٹا ہیلی کاپٹر کی شمولیت ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ پاک فضائیہ کی جنگی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آگسٹا ہیلی کاپٹر مختلف النوع حربی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ الحمد اللہ اب پا ک فضائیہ نے نائٹ اینڈ میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو صلاحیت آگسٹا ہیلی کاپٹر کے ذریعے حاصل کر لی ہے۔ AW-139 ہیلی کاپٹرکی شمولیت سے اس سکواڈر ن کی آپریشنل استعداد کار

کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی جو پہلے MI171 سے لیس تھا۔ پاک فضائیہ کے AW-139 ہیلی کاپٹر کا اوائلی سکواڈرن ہونے کے ناطے یہ نئے پائلٹس کی تربیت کا کلیدی ادارہ بھی ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…