نوازشریف کی وابستگی خوشبو کی طرح جسموں میں رچ بس چکی جو کسی آمریت یا فیصلے سے ختم نہیں ہو سکتی ،رانا ثناء اللہ

3  مارچ‬‮  2018

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام اور وابستگی خوشبو کی طرح جسموں میں رچ بس چکی جو کسی آمریت یا فیصلے سے ختم نہیں ہو سکتی ، سپریم کورٹ کے ججز اور انکے فیصلے ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن ان فیصلوں پر ایمان نہیں لا سکتے ۔ سینیٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ قرار دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے قانون اور آئین کی تشریح کرتے ہیں لیکن یہ عوامی رائے نہیں ہو سکتے ۔ عوامی فیصلے کسی ضابطے اور آمریت کے پابند نہیں ہوتے ۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے ان کی پارٹی کا نام چھینا گیا ہے لیکن نواز شریف سے وابستگی خوشبو کی طرح ہمارے جسموں میں رچ بس چکی ہے ، وہ کسی آمر کی آمریت سے ختم ہوئی اور نہ ہی کسی فیصلے سے ختم ہوسکتی ہے ۔ سپریم کورٹ کے ججز اور ان کے فیصلے ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن ان کے فیصلوں پر ایمان نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز جانتے ہیں  ن) لیگ نوازشریف نے قوم کی خدمت کی جس کا صلہ ضرور ملے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…