رائو انوار کی عدم گرفتاری، پختونوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اب ہم کیا کرینگے،پختونوں نے کیا دھماکہ خیز اعلان کر دیا؟ پورا پاکستان لپیٹ میں آنے کا خدشہ، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پختون جرگہ نے ملک گیر احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لیں، اگلی سماعت پر رائو انوار کو سپریم کورت میں پیش نہیں کیا گیا تو کراچی، پشاور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بیک وقت دھرنے دئیے جائیں گے،روزنامہ امت کی رپورٹ ۔پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق پختون جرگے نے بیک وقت پورے ملک میں احتجاجی تحریک

کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس حوالے سے پختون جرگہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رائو انوار کے سرپرستوں نے اگلی سماعت تک اسے سپریم کورٹ میں پیش نہ کیا تو پشاور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں دھرنے دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب رائو انوار کے 13قریبی پولیس اہلکاروں کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پختون جرگہ عمائدین اور نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود حکومت اور پولیس انتظامیہ سے بددل ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امت سے بات کرتے ہوئے محمد خان محسود کا کہنا تھا کہ میں نے حکومتی عدم دلچسپی اور سندھ پولیس کی جانب سے رائو انوار اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہ کرنے پر تنگ آکر پریس کانفرنس کی ہے۔ ہم نے نقیب اللہ محسود کیس میں ساتھ دینے والے ملک بھر میں موجود افراد اور جرگہ عمائدین اور محسود قبائل کے مشران سمیت دیگر سے رابطے کر رکھے ہیں کہ اگر اب اگلی سماعت تک (ممکنہ طور پر کسی بھی روز ہو سکی ہے)رائو انوار اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم ملک بھر میں دھرنے شروع کر ینگے جبکہ نقیب اللہ محسود کے والد کے قریبی ساتھی عطا محمد کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں سے باتیں سنی ہیں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کی اگلی سماعت تک رائو انوار کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ادھر گرینڈ جرگہ کے ممبر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بعض پوسٹوں کے ذریعے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شاید ہمارے مشران یا جرگہ والوں نے کوئی کمٹمنٹ کر لی ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے اس بات کو کلیئر کیا کہ ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے کہ نقیب اللہ محسود کے قاتل سے ڈیل کرلیں۔ ہمارے بڑوں نے جو فیصلہ کیا ہم اس پر لبیک کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…