سینیٹ الیکشن کا وقت پر ہونا بہت بڑی خوشخبری ہے،مریم اورنگزیب

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن وقت پر ہونا بہت بڑی خوشخبری ہے،عمران خان اپنے ہی اراکین پر بکنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہ پہلے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں پھر اپنے ارکا ن کو بکاو مال کہتے ہیں،مجھے کیوں نکالا کے بیانییے سے نوازشریف کی شہرت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے، نواشریف اب تو کہتے ہیں کہ مجھے اور نکالو، آج نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا اپنا سیاسی کیریر تباہ کرے گا ہر مشکل حالات میں نواز شریف کا ساتھ دینے والے سرخرو ہوئے۔

ہفتہ کو سینیٹ انتخابات کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن وقت پر ہونا بہت بڑی خوشخبری ہے، نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں عوام کا سمندر آمڈ آتا ہے ،دو سال گزرگئے ایک بھی کرپشن کا ثبوت نہیں نکلا، انہوں نے کہا بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، اس کے الزام پر وزیراعظم کو نکلا دیا جاتا ہے ، عمران خان کے ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان کو جعلی این اوسی کا جواب بھی دینا ہے،عمران خان اپنے ہی اراکین پر بکنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہ پہلے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں پھر اپنے ارکا ن کو بکاو مال کہتے ہیںتحریک انصاف کے ارکان کو اپنے قائد سے الزامات کا جواب لینا ہوگا، انہوں نے کہا جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ن لیگ کا حصہ نہیں تھے، بعض رہنماوںنے وضاحت دیدی کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے، مجھے کیوں نکالا کے بیانییے سے نوازشریف کی شہرت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے، مریم اورنگزیب نے کہا نواشریف اب تو کہتے ہیں کہ مجھے اور نکالو، انہوں نے کہا جو آج نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا اپنا سیاسی کیریر تباہ کرے گا ہر مشکل حالات میں نواز شریف کا ساتھ دینے والے سرخرو ہوئے نواز شریف کو اگر اقامہ پر نکالا گیا اس کا مطلب انکے پاک کوئی ثبوت نہیں ملا دو ہزار تیرہ سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے تھے سینیٹ الیکشن سے متعلق افواہیں تھی لیکن تمام افواہیں دم توڑ گئی ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…