وزارت دفاع نے مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دفاعی بجٹ میں خطیر رقم طلب کرلی،دفاعی اخراجات میں بڑا اضافہ

27  فروری‬‮  2018

آسلام آباد ( آن لائن )وزارت دفاع نے نئے مالی سال دو ہزار اٹھارہ۔انیس میں مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں ایک ہزار ارب روپے مانگ لیے ہیں اور اس حوالے سے اپنی بجٹ تجاویز وفاقی وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے آیندہ مالی سال میں وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل۔کرنے کے لیے 31.68ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی متفقہ منظور ی دے دی ہے۔

قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت اجلاس منگل۔کو پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔ زرایع کے مطابق رواں مالی سال کا دفاعی بجٹ 920 ارب روپے ہے مگر کنٹرول لائن پر کشیدگی اور پاک افغان سرحدی مینجمنٹ کی وجہ سے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی لیے نئے بجٹ میں مسلح افواج کے لیے ایک ہزار ارب روپے مانگے گیے ہیں جبکہ وفاقی حکومت پچاس ارب سے زائد کا ضمنی بجٹ بھی روان سال وزارت دفاع کو دے گی تاکہ مسلح افواج کی ضروریات پوری ہو سکیں۔پاک فوج۔بحریہ اور ایئر فورس نے الگ سے بھی اپنی بجٹ تجاویز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر ز کے زریعے بھجوائی ہیں دوسری طرف۔اجلاس میں دفاعی کمیٹی نے مالی سال 19۔2018 کے لیے وزارت دفاع کے سالانہ ترقیاتی پرگرام کی منظوری دے دی اور وزارت دفاع کی تمام بجٹ تجاویز کو بھی منظور کر لیا گیا۔ جبکہ وزارت دفاع کو 31 نئے اور 4 جاری منصوبوں کے لیے نئے بجٹ میں 31.6 ارب فراہم کرنے کی بھی سفارش کر دی گئی ہے۔دفاعی کمیٹی کے مطابق مسلح افوج کی تمام تر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ کمیٹی اراکین کی جانب سے پاکستانی نقشے میں آزاد جموں و کشمیر کو متنازع دکھا نے پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ نے تشویش کیاظہار پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے لیا تھا ااور نقشے میں درستگی کر دی گئی ہے۔نیا پاکستانی نقشہ تمام وزارتوں ،اداروں اور بیرون ملک سفارتکاروں کو فرہم کر دیا گیاہے۔

کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی کہ وزیر اعظم تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کریں کہ وہ نیا نقشہ ہی اپنی ویب سائٹس پر لگائیں۔روحیل اصغر کی جانب سے میری ٹائم پٹرولنگ ویکلز کی خریداری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ویکلز حال ہی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خریدی ہیں۔کمٹیی کو نئی خریدی گئیمیری ٹائم پٹرولنگ کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔سیکرٹری دفاع کی جانب سے مزید بتا یا گیاکہ دفاعی کمیٹی مارچ میں کراچی کا دورہ بھی کرے گی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…