اہم وزارتوں اور اداروں میں پاکستان کے غلط نقشے کی فراہمی کا انکشاف، پاکستان کے کون سے 3اہم ترین علاقے اس نقشے میں موجود نہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

27  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری دفاع نے پارلیمنٹ کو فوجی بجٹ کی معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بجٹ کی تفصیلات پارلیمنٹ کو کیوں نہیں بتائی جاتیں، اس بارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے پارلیمنٹ کو افواج کے بجٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے بجٹ کی اہم تفصیلات بتانے کو تیار ہیں۔سیکرٹری دفاع نے کہا کہ افواج کے بجٹ کے جو چیدہ چیدہ نکات اور اہم معلومات ہیں وہ بتائی جاسکتی ہیں اور ہم نے انکار نہیں کیا۔ چیئرمین کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ہم افواج کا صرف پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) چیک کر سکتے ہیں، باقی بجٹ کیوں نہیں؟۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پی ایس ڈی پی سمیت بجٹ کی اہم معلومات پارلیمنٹ کو دینے کو تیار ہیں۔اراکین کمیٹی نے پاکستان کا غلط نقشہ جاری کرنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ ایسا نقشہ کیسے جاری کیا گیا جس میں کشمیر اور گلگت بلتستان موجود ہی نہیں ہیں؟، وزیراعظم غلط نقشے کا نوٹس لے کر تمام اداروں کو نیا نقشہ لگانے کا پابند کریں۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ نقشہ اپ ڈیٹ کر کے تمام وزارتوں کو بھجوا دیا گیا ہے، وزارتوں اور اداروں کا کام ہے کہ وہ اب نیا نقشہ آویزاں کریں۔  اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بجٹ کی تفصیلات پارلیمنٹ کو کیوں نہیں بتائی جاتیں، اس بارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے پارلیمنٹ کو افواج کے بجٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے بجٹ کی اہم تفصیلات بتانے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…