اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار ، پیر تک دائر کردیا جائے گا،نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار ہے جو پیر تک احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران یب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جو پیر تک احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم اسحاق اور بیٹے علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیل عدالت میں پیش کیں۔گواہ انعام الحق نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ان کی فیملی نے ہاسنگ سوسائٹی میں 2.2کنال کے 3 پلاٹس حاصل کیے اور ہر پلاٹ کے عوض 23 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔دوسری جانب نیب نے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…