عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کے بعد اس وقت کہاں ہیں؟ کپتان نے تمام مصروفیات ترک کر دیں ،لندن جانیوالے ہیں سعودی عرب ؟ولیمہ کہاں اور کیسے ہو گا؟جانئے تفصیلات

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے ولیمہ کی تقریب ، بنی گالہ میں سادگی سے ولیمے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ولیمہ کی تقریب کے سلسلے میں بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ میں سادگی سے ولیمے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمرا ن خان نے اپنی تیسری شادی کے بعد دعوت ولیمہ کے سلسلہ میں سنت نبویؐ کے

مطابق سادگی سے ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ، ولیمے کی تقریب چند دن بعد بنی گالہ میں منعقد کی جائے گی جس میں پارٹی کے اہم رہنمائوں سمیت صرف قریبی دوست شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں نوبیاہتا جوڑے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ چیئرمین تحریک انصاف تیسری شادی کے بعد اہلیہ بشریٰ مانیکا کو رات کو ہی لاہور سے بنی گالہ لے آئے تھے اور اس وقت بشریٰ مانیکا عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف نے آج کی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں جب کہ عمران خان کل سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کے بعد ان کے لندن یاسعودی عرب جانے کی خبریں بھی گرم تھیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خان کے نکاح کے بعد لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے حوالے سے جنگ اور جیو نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ نے خبر ڈیڑھ ماہ قبل بریک کی تھی جس پر عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی جانب سے بشریٰ بی بی کو شادی کا ابھی صرف پرپوزل بھیجا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز باقاعدہ طور پر تحریک انصـاف کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نکاح کی تصاویر جاری کر دی گئ تھیں۔ نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عمران خان کے ہمراہ عون چوہدری کے علاوہ تحریک انصاف کے دو رہنمائوں نے شرکت کی تھی۔ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…