ریڑھ کی ہڈی کا پانی دراصل ہے کیا اور یہ کیوں نکالا جاتا ہے؟لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سےیہ پانی کیوں نکالا جارہا تھا ،معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا

15  فروری‬‮  2018

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکالنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے اور 5 گرفتار ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

24 متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے، جن کی ریڑھ کی ہڈیوں پر سرنج کے نشانات پائے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ 2 ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہوجائے گی جس کے بعد تحقیقات میں مدد ملے گی۔جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حافظ آباد میں خواتین کو بتائے بغیر ان کا اسپائنل فلوئڈ (سی ایس ایف)یعنی ریڑھ کی ہڈے سے پانی نکالنے واقعات متعدد بار سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ میڈیا کے کچھ حصوں کے مطابق اس ہڈیوں کا گودا کہا جارہا ہے لیکن لڑکیوں کے جسم سے نکالنے والا جانا گودا نہیں بلکہ سیر پروسائنل فلوئڈ(سی ایس ایف )ہے جو کہ ریڑھ کی ہڈی کا پانی یا سیال مادہ ہے ۔ یہ شفاف سیال مادہ دماغ اور حرام مغز میں پایا جاتا ہے ۔ عام طور پر دماغ اس مادے کے اندر تیرتا ہے اور اگر یہ نہ ہوتو ہلنے جلنے کی وجہ سے دماغ اور حرام مغز ہڈی سے ٹکرا کر زخمی ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ (سی ایس ایف )کو نہ تو علاج میں استعمال کیا جاتا ہے اور نہ ہی ایک فرد سے نکالا گیا مادہ کسی دوسری شخص کو منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کا استعمال تب ہی کیا جاتا ہے جب مریض کے اندر پائی جانے والی کسی بیماری کی تشخیص کی ضرورت ہو ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حافظ آباد میں لڑکیوں کے جسم سے نکالے جانے والا سی ایس ایف کسی مقصد کے لیے استعمال ہورہا ہے۔دریں اثنا غریب خواتین کو جہیز فنڈز کے نام پر انکا بون میرو نکالنے والے گروہ سے تفتیش کا عمل جا ری ہے ۔

گروہ کے مرکزی ملزم ندیم اور ساتھی ساجد کا پولیس گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو خط ارسال کر دیا ہے جبکہ پانچ متاثرہ خواتین کو میڈیکل کے لئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔حافظ آباد میں جہیز فنڈز اور مالی امداد کا جھانسہ دیکر سادہ لوح غریب خواتین کے بلڈ سیمپل اور بون میرو نکالنے والے گروہ سے تفتیش کا عمل جا ری ہے پولیس نے گروہ کے ایک اور ملزم ساجد کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس زرائع کے مطابق مرکزی ملزم ندیم اور اسکے ساتھی ساجد کا پولیس گرافک ٹیسٹ کروایا جا گا جس کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو خط ارسال کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تفتیش کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف پہلوںکو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہی ہیں ۔دوسری جانب پانچ متاثرہ خواتین کو میڈیکل ایگزیمینشنکے لئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے بلڈ سیمپل اور دیگر جسمانی مواد کو بھی ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…