عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ ملک کی بڑی مذہبی شخصیت کا نام سامنے آگیا

  پیر‬‮ 12 فروری‬‮ 2018  |  15:49

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں ، ان کی نماز جنازہ کل 13فروری بروز منگل قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گرائونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودیؒ کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے درمیاننہایت اچھے خاندانی تعلقات تھے اور وہ کئی دہائیوں سے دونوں خاندانوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا

جانا تھا۔ عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی تھیں۔ واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی اپنے والد سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی جماعت جماعت اسلامی کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں اور کئی مرتبہ کھلے عام اس کی مخالفت کر چکے ہیں جبکہ جماعت کی جانب سے بھی سید حیدر فاروق مودودی سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں