قتل ہونے والی کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے خاندان پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی، افسوسناک انکشاف، دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

2  فروری‬‮  2018

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے نے رشتے سے انکار پر ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم مجاہد اللہ میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنے کے فوری بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔

عاصمہ رانی کے والد یہ غم برداشت نہ کر سکے اور انہیں دل کا دورہ پڑ گیا ہے ،مقتولہ عاصمہ رانی کے والد کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عاصمہ کا خاندان پہلے ہی پریشانی میں مبتلا تھا کہ ان پر ایک آفت اور آن پڑی ہے، میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے بھائی عمران بتایا کہ ان کے والد کو شدید غم کی بدولت دل کا دورہ پڑا ہے اس موقع پر عاصمہ کے بھائی عمران نے اپنے والد کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء اس سے قبل ایوب میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم اپنے بھتیجے مجاہد آفریدی کی حرکتوں سے آگاہ تھے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عاصمہ نے کئی بار آفتاب عالم کو فون کرکے ملزم مجاہد کی حرکتوں کے بارے میں بتایا۔ پی ٹی آئی رہنما اگرانصاف نہیں دلاسکتے تو کم از کم جھوٹے الزامات تو نہ لگائیں۔ جب سوشل میڈیا والوں نے آفتاب عالم سے سوال کیاکہ کیا آپ عاصمہ یا اس کے گھروں والوں کو جانتے ہیں تو آفتاب عالم نے انکارکردیا۔ جس عاصمہ نے کہاکہ میں آفتاب عالم سے صرف اتناکہوں گی کہ وہ قرآن پرہاتھ رکھ کر انکار کرسکتاہے؟صفیہ نے کہا کہ میری بہن نے آفتاب عالم کو کئی ٹیلی فون کالز کی جس میں مجاہد کے تنگ کرنے کے بارے میں روتے ہوئے بتایا۔اس حکومت نے بدمعاشی شروع کررکھی ہے ٗیہ ماں اوربہنوں کی عزتوں سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں بکواس کررہے کہ ہم نے رپورٹ دیر سے درج کرائی اس لئے مجاہد فرارہوگیا ٗآفتاب عالم اور شہریارآفریدی سے صرف یہ کہوں گی کہ اگرانصاف نہیں دے سکتے تو کم از کم جھوٹا الزام بھی نہ لگائیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…