منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی چوری میں شامل چارچینیوں کوپھانسی ،شیخ رشید نے چین کے صدر کو خط لکھنے سمیت بڑے اقدامات کا اعلان کردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ہے ، اسپتال کی تکمیل میں شریف برادران رکاوٹ ڈال رہے ہیں جس پر میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کروں گا اور انہیں آگاہ کروں گا، سب سن لیں اب پاکستان میں کرپشن برداشت نہیں ،چینی صدرکوخط لکھوں گانوازشریف کی چوری میں

شامل چارچینیوں کوپھانسی دیں ۔منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ظالمو،عوام 2014 کی خراب گندم کھا رہے ہیں، شریف برادران میرا اسپتال نہیں بننے دے رہے ، چیف جسٹس سے ملوں گا ، اسپتال میرے حلقے میں ہے اس لیے شریف برادران رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ، شریف برادران 200 کنال کے رقبے پر محیط اسپتال مکمل نہیں ہونے دے رہے ، سارے سن لیں اب پاکستا نمیں کرپشن برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کرپشن پر سزائے موت ہونی چاہئیے ، چینی صدرکوخط لکھوں گانوازشریف کی چوری میں شامل چارچینیوں کوپھانسی دیں، نواز شریف پاکستانی عوام کے اربوں روپییہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں،رانا ثنا ء4 للہ سن لے ملک چلنا ہے تو چوروں کو جیلوں میں جانا ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز اب سزا سے نہیں بچ سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفی کا ا ب کو ئی فائدہ نہیں ، عمران خان نے استعفی دینے سے منع کیا ہے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں بن سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…