’’سر عام پھانسی‘‘ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد پاکستانیوں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

24  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور اس معصوم سی بچی کا لرزہ خیز قتل کرنے والا درندہ صف قاتل عمران قانون کے شکنجے میں آچکا ہے۔درندہ صف قاتل کی گرفتاری کے ساتھ ہی پاکستان بھر سے اس مکروہ شخص کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑتاجا رہا ہے۔ زینب کے اندوہناک قتل نے معاشرے کے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ پاکستان کی سیاسی،

سماجی شخصیات کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ افراد بھی اس اندوہناکواقعہ کی مذمت کے علاوہ قاتل کی جلد از جلد گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کررہے تھے تو دوسری جانب شوبز سے وابستہ شخصیات بھی اس واقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے بھی قاتل کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ قاتل عمران کی گرفتاری کے بعد اب یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور شوبز و کرکٹ اسٹارز کے علاوہ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص معصوم زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔دوسری جانب سیاسی حلقے بھی زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کے اس درندہ صفت قاتل کو سرعام سزائے موت کے حامی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی سر عام پھانسی کیلئے سینٹ میں بل کیلئے خط لکھ دیا ہے۔زینب قتل واقعہ نے جہاں پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا وہیں پورے ملک میں والدین اپنے بچوں کے حوالے سے نہایت فکر مند نظر آتے تھے۔ زینب قتل کے بعد ملک کے مختلف شہروں سے اسی طرح کے اندوہناک واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہیں جن میں مردان کی اسما اور آزادکشمیر کی آصفہ کے کیس قابل ذکر ہیں جبکہ راولپنڈی میں بچیوں کے اغوا کا چیف جسٹس نے نوٹس بھی لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…