سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو کو مبینہ قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے گرفتار،ملزم کون ہے اور کیا چاہتاتھا؟ حیرت انگیزانکشافات

23  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)مقتول مشعال خان کو انصاف دلانے کیلئے متحرک سماجی رہنما کو سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والے شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔غیر سرکاری تنظیم (این جی او) اَویئر گرلز کی سربراہ گلالئی اسمٰعیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا

کہ ملزم حمزہ خان نے انہیں مشعال خان قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے دیگر افراد کو بھی گلالئی اسمٰعیل کو قتل کرنے پر اکسایا تھا۔حمزہ خان کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیس بک سے ملزم کا دھمکی آمیز ویڈیو پیغام ہٹا دیا تھا۔گلالئی اسمٰعیل نے کہا کہ انہیں جون 2017 سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے۔ابتداء میں انہوں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تاہم ادارے نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد انہوں نے 15 نومبر 2017 کو پولیس میں مقدمہ درج کرایا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی گلالئی اسمٰعیل کو کئی افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات ملتے رہے جن میں سے متعدد بعد ازاں فیس بک اور ٹویٹر پر جعلی ثابت ہوئے۔ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیاتاہم یہ بات سامنے آنے کے بعد اسے پیر کے روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا کہ اس نے صرف قتل کی دھمکی والا ویڈیو پیغام ہی جاری نہیں کیابلکہ گلالئی اسمٰعیل کی پوسٹس پر مختلف اکاؤنٹس سے کمنٹس بھی کیے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کنٹونمنٹ وسیم ریاض نے 18 سالہ حمزہ خان کو گلالئی اسمٰعیل کو دھمکی دینے پر گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…