مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجمع کر ادیئے ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

23  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے ہیں جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا۔منگل کو تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت

اور مولانا فضل الرحمان کو ڈر ہے کہ اگر فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پرانا نظام ختم ہو چکا ہے جس کے باعث وہاں ایک خلا موجود ہے، وہاں خلا رہا تو ڈر ہے اور رپورٹس بھی ہیں کہ وہاں دوبارہ دہشت گردی شروع ہوجائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قبائلیوں اور پاکستان سے ظلم ہو رہا ہے، قبائلی علاقوں کو صرف عدالت کا دائرہ کار دینا کافی نہیں ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا ضم کیا جائے۔قبل ازیں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ کمیٹی نے پارٹی کی رکنیت سازی مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…