5سال میں وہ کام کئے جو پچھلے 65سالوں میں نہیں ہوئے، وزیراعظم

20  جنوری‬‮  2018

فیصل آباد (آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بندرگاہوں کی توسیع ،توانائی، گیس، ریلوے اور ہر شعبے میں کام ہو رہا ہے،نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے، ہم نے 5سال میں وہ کام کئے جو پچھلے 65سالوں میں نہیں ہوئے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں پوری قوم اس بیان پر ما یوس ہو ئی

پارلیمنٹ کی جگ ہنسا ئی کر نے والے قوم سے معافی ما نگیں پارلیمنٹ کے بارے میں بیان دینے سے پہلے ہر رکن پارلیمنٹ کو ہزار مرتبہ سو چنا چا ہیے ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں کو ئی اسمبلینہیں ٹو ٹے گی الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہو نگے فیصل آباد میں نجی شعبے میں ہوائی اڈہ ایک بہترین منصوبہ ہو گا، ہوابازی کا شعبہ جدید معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان جلد ایوی ایشن کے شعبے میں بھی لیڈر بنے گا،آج یہاں 18پروازیں آتی ہیں آنے والے دنوں میں یہ پروازیں 200سے تجاوز کر جائیں گی۔وہ ہفتہ کو فیصل آباد ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ فیصل آباد کا جدید ترین ایئرپورٹ وقت پر اور کم خرچے پر مکمل کیا گیا ہے، جب یہ حکومت آئی تو فیصل آباد میں ایئرپورٹ نہ ہونے کے برابر تھا، 2015میں چند پروازیں یہاں آتی تھیں، آج 18پروازیں یہاں آتی ہیں، ایوی ایشن کسی بھی ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے، اس ایئرپورٹ کو مزید توسیع دینے کا کام آج سے شروع کر دیں کیونکہ آنے والے دنوں میں یہاں پروازیں 200سے تجاوز کر جائیں گی، فیصل آباد میں جدید ترین ایئرپورٹ کی ضرورت ہے، مجھے فیصل آباد کے تاجروں نے ایئرپورٹ کا کہا تو ہم نے ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں، میں امید کرتا ہوں کہ فیصل آباد کے تاجر اس چیلنج کو لیں گے جس میں سول ایوی ایشن ان کی مدد کرے گی، یہ نواز شریف کا وژن ہے کہ پانچ

سال میں وہ کام ہوئے جو65سال میں نہیں ہوئے،1800کلومیٹر سے زائد موٹرویز بن چکے ہیں، ایئرپورٹ بن رہے ہیں،بندرگاہوں کی توسیع ہو رہی ہے،گیس، بجلی کے منصوبوں اور ریلوے کے شعبے میں کام ہو رہا ہے، میں سول ایوی ایشن سے توقع کرتا ہوں کہ ہوابازی کے شعبہ میں جدید معیار اپنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا ہم ایوی ایشن انڈسٹری کے لیڈر تھے لیکن پھر ہم پیچھے رہ گئے، امید ہے کہ سول ایوی ایشن

پھر پاکستان کو ایوی ایشن انڈسٹری کا لیڈر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سردار مہتاب اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں ،مسلم لیگ نے منصوبے شروع کئے اور ان کو پورا کیا، ڈیڑھ ارب کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے جس کے اثرات عوام معیشت کے ہر شعبے میں دیکھیں گے۔ دریںثناء وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی ڈیڑھ ارب روپے کی لا گت سے مکمل ہو نے والے تو سیع کے بعد ایئر پورٹ کا رقبہ 36ہزار

مربعہ فٹ سے بڑھ کر 73ہزار مربعہ فٹ ہو گیا بیرون مما لک سے آنے اور جا نے والے 400مسا فروں اور اندرون ملک سفر کر نے والے 200مسافروں کی کنجا ئش ہو گئی مسا فروں کی سہو لت کے لیے 12کا ئونٹر قا ئم کر دیے گئے بین الا اقوامی ایئر پورٹ کے حا لیہ توسیحی منصو بے کا تمام کام سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مکمل کیا انہوں نے کہا ٹیکسٹا ئل سٹی کے ایئر پورٹ پر ہفتے میں چند پروازیں آیا کر تی تھیں

اب اس ایئر پورٹ پر ہفتے میں 118پروا زیں آرہی ہیں۔ا س موقہ پر وفاقی وزیر صحت سا ئرہ نسیم تارڑ وفاقی وزیر مملکت خزانہ رانا افضل وفاقی وزیر مملکت توانا ئی وفاقی وزیر مملکت دا خلہ طلال چودہری اور وفاقی وزیر مملکت ٹیکسٹا ئل حا جی اکرم انصاری سیکٹری سول ایوی ایشن غلام رسول سا ہی ضلعی چیئر مین زا ہد نذیر وائس چیئرمین سٹی میئر د اور یگر عما ئدین بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…