چوہدری نثار فوجی جوانوں کےقاتل دہشتگردوں سے ہمدردی رکھتے، ہلاکت پر غمزدہ اور آنکھوں میں آنسو آجاتے، کابینہ میں تکرار کے بعد۔۔پرویز رشید نے سنگین الزامات عائد کر دئیے

19  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار سے ذاتی رنجش نہیں، سیاست میں آنے سے پہلے ایک دوسرے سے ملے اور دوست بن گئے، یہ اسٹیبلشمنٹ کی بنائی سیاست کے ذریعے سامنے آئے جبکہ میں آمریت کی مخالفت کرتے سیاست میں آیا، چوہدری نثار سے اختلافات دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے کی وجہ سے ہوئے، چوہدری نثار کی آنکھوں میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر آنسو آجاتے تھے،

کابینہ میٹنگ میں تکرار ہوئی جس کے بعد نثار کا رویہ بدلا بدلا محسوس کیا، پرویز رشید نے چوہدری نثار سے اختلاف کی وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پرواگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے چوہدری نثار سے اختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میری چوہدری نثار سے ذاتی رنجش نہیں بلکہ ان سے اختلافات دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے پر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جب سیاست میں نہیں تھے تب ایک مشترکہ دوست کے ذریعے میرا ان سے تعارف ہوا اور ہم دوست بن گئے ۔ ہم دونوں کی سیاست میں فرق ہے ، چوہدری نثار اسٹیبلشمنٹ کی بنائی سیاست کی وجہ سے ان ہوئے جبکہ میں جو لوگ پاکستان میں آمریت کی مخالفت کرتے ہوئے سیاست میں داخل ہوتے ہیں اس راستے سے آیا۔چوہدری نثار دہشتگردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں ان کے جذبات دہشتگردوں کیلئے ایسے ہیں کہ اگر کسی کی ہلاکت کی خبر سن لیتے تو آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگ جو پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کرتے ان کے سروں سے فٹ بال کھیلتے ہیں ان سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہونی چاہئے۔ میں نے چوہدری نثار کے معاملات اور انداز گفتگو اور حکمت عملی سے اندازہ لگایا کہ دہشتگردوں کی ہلاکت انہیں غمزدہ کر دیتی تھی اور وہ ان کی ہلاکت پر جذباتی ہو جاتے تھے۔ ایک مرتبہ کابینہ میٹنگ میں میری چوہدری نثار سے اسی

بات پر تکرار ہوگئی جس کے بعد ان کا رویہ میرے ساتھ بدلتا چلا گیا ، میں نے ہمارے درمیان جو دوستی کا رشتہ تھا اسے ٹوٹتا محسو س کیا مگر میں نے کبھی ان سے ذاتی اختلاف نہیں رکھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…