تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک مجھے مکمل سی سی فوٹیج کیوں نہیں دکھائی؟ مدیحہ کہانی کیا چھپا رہی ہیں؟ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے انتظار حسین کے والد کے انکشافات

18  جنوری‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقیڈیفنس میں چند روز قبل پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان انتظارحسین کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں موجود عینی شاہد مدیحہ کیانی کچھ چھپا رہی ہے۔گزشتہ روز پولیس نے نوجوان انتظار کے ساتھ کار میں سوار لڑکی مدیحہ کیانی کو شامل تفتیش کیا تھا۔ تفتیش کے دوران

مدیحہ نے بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ انتظار اور میری جان پہچان ایک ہفتے قبل ہوئی تھی اور میں نے اسے اپنا بھائی بنالیا تھا، اس دوران میں اس سے دو سے تین بار ملی۔ انتظار کو کسی نے کیوں مارا مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں اگر ہوتیں تو سب سے پہلے پولیس کو دیتی لیکن میں کچھ نہیں جانتی۔مدیحہ کیانی کے بیان پر مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہد مدیحہ کیانی کچھ چھپارہی ہیں، میں ان کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا، تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک مجھے مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دکھائی۔ میرے بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، تفتیشی افسران اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، تفتیش کرنے والے بھی پولیس افسران اور مارنے والے بھی پولیس افسران واہلکار ہیں لہذا انصاف کہاں سے ملے گا، مقتول کے والد نے کہا عدالتی تحقیقات ہوگی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔واضح رہے کہ چندروزقبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 سالہ انتظار حسین جاں بحق ہوگیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…