عمران خان کازرداری کیساتھ ایک اسٹیج پر بیٹھنے سے انکار ،جلسہ تقسیم ،جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز ،کیا فیصلے ہوئے؟ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی

16  جنوری‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) آل پارٹیز کانفرنس کی ایکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، عمران خان کے آصف علی زرداری کیساتھ ایک اسٹیج پر بیٹھنے سے انکار پر احتجاجی جلسے کو دو سیشنزمیں تقسیم کرنے پر اتفاق کیا گیا ، شیخ رشید کے احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز پر بحث ہوئی تاہم اس طر ز کے فوری احتجاج کومسترد کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے قبل عوامی تحریک کے

سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے درمیان الگ سے ملاقات ہوئی اور اسی دوران عمران خان کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں آج ہونے والے احتجاجی جلسے اور آصف زرداری اور عمران خان کے ایک اسٹیج پر بیٹھنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی اختلاف ہے اس لئے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا اور اگر طاہر القادری کہیں تو میں نہیں آتا اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری کی موجودگی میں اسٹیج پر ہو گی ۔ بعد ازاں اس معاملے کو ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لایا گیا اور اجلاس کے دوران جہانگیر ترین وہاں سے چلے گئے جس کے بعد عبد العلیم خان اورشعیب صدیقی نے پی ٹی آئی کی نمائندگی کی ۔ اس دوران اتفاق رائے سے طے پایا کہ احتجاجی جلسہ طویل ہوگا اور دونوں رہنماؤں کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے دو سیشنز ہوں گے ۔ متوقع طور پرپہلے سیشن سے آصف زرداری اور دوسرے سیشن سے عمران خان خطاب کریں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…