ایم کیو ایم لندن کے پاکستان میں انچارج حسن ظفر عارف کی لاش کار سے برآمد

14  جنوری‬‮  2018

کراچی(این این آئی) کراچی کے علاقے رہڑی گوٹھ سے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے پاکستان میں انچارج پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق علی الصبح اطلاع ملنے پر رہڑی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش کار کی پچھلی سیٹ سے برآمد کی گئی جس کی شناخت حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ابراہیم حیدری تھانے کے اے ایس آئی امیر حسین کے مطابق

صبح 8 بجے تھانے میں لاش کی اطلاع ملی جس کے بعد رہڑی گوٹھ میں کھڑی گاڑی کی پچھلی سیٹ سے لاش برآمد کی گئی۔جناح ہسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حسن ظفر عارف کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تاہم ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اہلخانہ کی اجازت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…