اس شخص سے بڑا منافق اور جھوٹا آج تک نہیں دیکھا، پیری فقیری اور طلاق کو پاکستان میں متعارف کروانے والا یہ ہے، گلالئی کی کپتان پر سخت تنقید زینب قتل کا ذمہ دار سیاستدانوں کی بداعمالیوں اور ناچ گانے کو قرار دیدیا

12  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قتل کا واقعہ سیاستدانوں کے اعمال کا نتیجہ ، جس معاشرے میں لیڈر بدزبان ، بدکردار ہوں اور جہاں گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے کروائیں وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو جاتا ہے، عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا،

پیری فقیری اور طلاق کو عمران خان نے معاشرے میں متعارف کروایا، تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا، قصور واقعہ کا ذمہ دار سیاستدانوں کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے زینب قتل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے زینب کے والدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصور جیسے واقعات پورے پاکستان میں ہو رہے ہیں ،والدین شرم کی وجہ سے کیس رپورٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے قصور واقعہ کو سیاستدانوں کی بداعمالیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں لیڈر بدزبان ، بدکردار ہوں اور جہاں گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے کروائیں وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا، یہ عمران خان ہی ہیں کہ جنہوں نے پیری فقیری اور طلاق کو معاشرے میں متعارف کروایا۔ ناچ گانے اور گالم گلوچ کے کلچر نے پاکستانی معاشرے میں بگاڑ پیدا کر کے رکھ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…