موٹرے پولیس نے کمال کردیا،نہر میں کودنے والی لڑکی کو مرنے سے بچا لیا،لڑکی کیوں مرنا چاہتی تھی،جانئے

10  جنوری‬‮  2018

قصور(آن لائن) موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچا لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر سے نکلی اور لنک جمبر کینال میں چھلانگ لگادی۔لوگوں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے

دیکھ کر شور مچا دیا۔شور سن کر موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد مقصود گاڑی سے اترے اور انہوں نے نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔بعدازاں ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔جب یہ واقعہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آ ئی جی) موٹروے مرزا فاران بیگ کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے انسپکٹر زاہد مقصود کو شاباش دی۔ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…