ٹرمپ کے ٹویٹس،پاک فوج کس معاملے پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی؟امریکہ کو اصل تکلیف کیا ہے؟لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اورلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے انکشافات

3  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ضرب عضب کے ذریعے اپنے علاقے دہشت گردوں سے کلیئر کرانے میں کامیاب ہوا اب امریکہ خطے کے امن کیلئے افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرے، خطے میں بھارتی کردار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے اپنے علاقے دہشت گردوں سے کلیئر کرانے میں کامیاب ہوا ہے، اسلئے اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے کے امن کیلئے افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو چاہئے وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے دنیا کو پاکستان کیساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں بھارتی کردار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے،اور امریکہ بھی مسئلہ حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔دریں اثناء وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ افغانستان میں ان کی شکست ، سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان میں

بڑھتی تعمیر وترقی پر ان کی مایوسی کی واضح مثال ہے، اپنی جغرافیائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈنچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی مس ایڈنچر کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ افغانستان میں ان کی شکست اور سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان میں بڑھتی تعمیروترقی پر ان کی مایوسی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے افغان جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کے معاملے پر متحد ہوناقابل اطمینان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی مفاد میں جامع حکمت عملی کی تیاری کیلئے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی رکھنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…