الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت حلقہ بندیوں اور فہرستوں کی تیاری کے عمل کے لیے اہم مراسلہ جاری کر دیا

29  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکام کو آرٹیکل 220 کے تحت حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل میں الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل تک 22 دسمبر 2017ء سے ریونیو یونٹس کے حدود کو منجمد کیا جائے۔

صوبائی چیف سیکرٹریوں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اور سیکرٹری شماریات کو تحریری خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر سونپے گئے مختلف ٹاسک اور ضروری معلومات کی فراہمی کو مکمل کریں۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ شعبے درکار معلومات 10 جنوری 2018ء تک فراہم کریں تاکہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تیاری کے عمل کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ 24ویں آئینی ترمیم ایکٹ 2017ء کے ذریعے آئین پاکستان کے آرٹیکل 51 کی شق 3 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت مردم شماری کے عبوری نتائج کی بنیاد پر صوبوں، قبائلی علاقہ جات اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری کے تحت آئندہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی دہرائی کا عمل مکمل کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکام کو آرٹیکل 220 کے تحت حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے عمل میں الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل تک 22 دسمبر 2017ء سے ریونیو یونٹس کے حدود کو منجمد کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…