کلبھوشن کی ماں اور بیوی سے ملاقات کے دوران ایسا کیا کام ہوگیا کہ نجی ٹی وی کا رپورٹر بار باردونوں کان پکڑ کر توبہ کرتا رہا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

26  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اس کی ماں اور بیوی سے ملاقات کرائی گئی ۔ایسے میں بھارتی میڈیا ماضی کی طرح اس بار بھی زہر اگلنے سے باز نہ آیا اور اس معاملے پر بھرپور زہر اگلا۔پاکستانی میڈیا نے اس معاملے کو خوب کوریج دی لیکن ایسے میں ایک صحافی ٹی وی سکرین پر باقاعدہ ”توبہ توبہ“ کرتے بھی نظر آیا ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد

کو پاکستان میں پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور اس پر حکومت پاکستان ہی نہیں بلکہ ریاستی ادارے بھی مکمل خاموش ہیں۔ یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کہ ایک سزائے موت کا قیدی کلبھوشن یادیو، جو ایک دہشت گرد ہے اور جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس کی جیل میں ملاقات کرنے کی بجائے فارن آفس میں ملاقات کرائی جا رہی ہے۔ یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کہ حکومت پاکستان نے فارن آفس کو سب جیل بھی قرار نہیں دیا اور اس کے بغیر ہی اس کی ملاقات کرائی گئی جبکہ کلبھوشن یادیو نے ایک قیدی کا لباس بھی نہیں پہنا ہوا، یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کہ حکومت پاکستان بھی اس پر خاموش ہے اور ریاستی ادارے بھی خاموش ہیں۔یہ توبہ توبہ کا مقام ہے کہ سزائے موت کا قیدی جس کی جیل قوانین کے تحت جیل کے اندر ملاقات ہوتی ہے، اس کی جیل سے باہر فارن آفس میں ملاقات کرائی جا رہی ہے جبکہ فارن آفس کو حکومت پاکستان نے سب جیل بھی قرار نہیں دیا۔“آئیے آپ بھی یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…