استعفے دینے والوں کا ختم نبوت کے معاملے سے تعلق ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کردیا

24  دسمبر‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عد لیہ سے ٹکراؤ نہیں چاہتے نہ ٹکراؤ ہوگا، قابل اور فاضل جج صاحبان کا احترام کرتے ہیں،نواز شریف کے خلاف فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا، جہانگیر ترین کے خلاف فیصلے کی بھی حمایت نہیں کرتے، استعفے دینے والوں کا ختم نبوت کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، طاہر القادری کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے انصاف کے لئے عدالت جائیں

سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ویسی نہیں جیسی ہونی چاہئے یہ کڑوا سچ ہے ۔اتوار کو خواجہ محمد رفیق شہید کی 45 ویں برسی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعید رفیق نے کہا کہ پچھلے ستر سال سے پاکستان کے جمہوریت پسندوں کا موقف ایک ہی ہے۔ بدقسمتی سے ہم آج تک جمہوریت کے حقیقی مقصد کو حاصل نہیں کرسکے۔ پاکستان کو اکٹھا رکھنے کے لئے جمہوری روایات کو مل کر پروان چڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے صرف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں نے کام نہیں کرنا ۔ جمہوریت کے لئے عوام اور تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں جمہوریت پر ہمیشہ ہی وار کیا گیا ملک میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھ کر کچھ عناصر کو تکلیف ہوتی ہے جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیوں کا احسان کسی پر نہیں ڈال رہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ پوری ریاست نے مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے ہم ہار ماننے والے نہیں جس مقصد کے لئے نکلے تھے وہ پورا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ٹکراؤ نہیں چاہتے نہ ٹکراؤ ہوگا۔ قابل اور فاضل جج صاحبان کا احترام کرتے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلے کی بھی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کا سینٹ سے خطاب بڑی بات ہے انہوں نے کہا کہ استعفے دینے والوں کا ختم نبوت کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ طاہر القادری کنٹینر پر چڑھنے کے بجائے انصاف کے لئے عدالت جائیں سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ویسی نہیں جیسی ہونی چاہئے یہ کڑوا سچ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…