حکومت اور اداروں کا ٹکرائو نظر آتا ہے ٗتمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے ،خورشید شاہ

19  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا ٹکرائو نظر آتا ہے ٗان تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے ٗہماری خواہش ہے انتخابات اپنے مقرر ہ وقت پر ہوں ٗ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا اور سینٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے کوئی انوکھی بات نہیں ٗ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا اور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے کوئی انوکھی بات نہیں ٗاس سے پہلے جنرل راحیل شریف بھی بریفنگ دے چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ہوا

اور کچھ لوگ راستے میں بھی بیٹھ گئے تھے ٗحکومت اور اداروں کا ٹکرائو نظر آتا ہے ٗان تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تو میاں نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں کہ تحریک عدل کیا ہے ٗکہیں ایسا تو نہیں کہ میاں صاحب تحریک انصاف کے مقابلہ میں تحریک عدل پارٹی بنا رہے ہیں ٗمیاں صاحب کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں ٗپارلیمنٹ بھی ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس سے سب ادارے مدد لیتے ہیںانہوںنے کہاکہ اگر اداروں کی جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہو گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…