جہانگیر ترین کا سیاسی جانشین اب کون ہو گا؟طلال چوہدری کیوں کپتان کو سنگسار کی سزا دلوانا چاہتے ہیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے کیا فائدہ پہنچادیا، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید چوہدری کا جہانگیر ترین کی نا اہلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین کی نا اہلی کا اثر ان کی سیاست پر نہیں پڑے گا بلکہ وہ اپنا سیاسی جانشین

اپنے بیٹے علی ترین کو بنا دینگے ۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سیاستدان جس طرح کی زبان ایک دوسرے کے خلاف اور سپریم کورٹ کے بارے میں استعمال کر رہے ہیں وہ بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حنیف عباسی کو منشیات فروش قرار دیدیا ، اگر کسی کو کسی کے متعلق کوئی شکایت ہے تو وہ عدالت میں جا سکتا ہے مگر کسی کی ساکھ کو مسخ کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں،ن لیگ کے طلال چوہدری عمران خان کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کر تے نـظر آتے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب عمران خان کو ہندو اور یہودیوں سے پیسہ لیکر پارٹی چلانے کا الزام لگا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احاطہ میں کھڑے ہو کر سپریم کورٹ بارے سخت بیانات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہئے۔ اس ملک میں اگر قانون کی عملداری اور احترام کو یقینی بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کو اپنا والد تسلیم کرتے ہوئے اسے احترام دینا ہو گا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے پاس لائف لائن نہیں بچی سوائے اس کے کہ وہ نظر ثانی اپیل کی طرف جائیں جبکہ فارن فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن بھجوا کر سپریم کورٹ نے عمران خان کو لائف لائن دیدی ہے جس سے ان کی سیاست پر اثر نہیں پڑے گا اوروہ 2018کے عام انتخابات میں بآسانی حصہ لے سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…