رانا ثنا اللہ کو استعفیٰ دینا چاہئے یا نہیں، کیا وہ اپنے حلقے سے الیکشن جیت جائیں گے؟صوبائی وزیر قانون کے حلقے کے عوام نے سروے کیلئے آنیوالی میڈیا ٹیم کو کیا جواب دیا؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

14  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رانا ثنا اللہ کے حلقے میں نجی ٹی وی دنیا نیوز کے معروف اینکر و کالم نگار حبیب اکرم رانا ثنا اللہ کے استعفے سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کرنے پہنچے تو اس وقت وہ شدید حیران ہوئے جب رانا ثنا اللہ کے حلقے کے عوام نے آئندہ الیکشن میں بھی منتخب کرنے کا اعلان کیا، حبیب اکرم نے لوگوں سے صرف ایک ہی سوال پوچھا کہ اس وقت

رانا ثنا اللہ پر استعفے کے حوالے سے شدید پریشر ہے کیا انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے اور ان کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے۔ حیرت انگیز طور پر 100فیصدمیں سے صرف ایک فیصد نے رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کی مانگ کی جبکہ باقی 99فیصد رانا ثنا اللہ کے حق میں تھے ۔ حلقے کے عوام نے رانا ثنا اللہ کو آئندہ انتخابات میں بھی منتخب کرنے کا اعلان کیا۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو پیر سیالوی کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی استعفیٰ دینا چاہئے، لفظوں کے ہیر پھیر کرنے سے کوئی کافر نہیں ہو جاتا ۔ ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے جب ٹیلی ویژن پر آکر ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور رسول کریمؐ کی ختم نبوت پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں تو پھر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا صحیح نہیں۔ واضح رہے کہ حبیب اکرم نے سروےکے دوران رپورٹ میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ سے گریز کا بھی بتایا ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سروے کی ایڈیٹنگ نہیں کرینگے اور نہ ہی منتخب افراد سے سوال پوچھیں گے بلکہ راہ چلتے ہوئے وہ کسی بھی شخص سے سوالات کرینگے اور رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حبیب اکرم نے راہ چلتے ہوئے مختلف افراد سے سوالات کئے۔ حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ میڈیا پر رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ سے متعلق بڑا شور مچا ہوا ہے جبکہ ان کے حلقے میں تو صورتحال ہی تبدیل نظر آتی ہے ۔ حلقہ کے عوام رانا ثنا اللہ کے حق میں اور ان کی محبت میں گرفتار ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…