چین نے سی پیک سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا حکومت نے تصدیق کر دیا

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کے تین بنیادی منصوبوں کے ڈھانچوں پر کام روک دیا گیا، احسن اقبال کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئر مین مشاہد حسین کی زیر صدارت

25واں اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ چین نے مالی طریقہ کار پر نظر ثانی تک سی پیک کے تحت تین منصوبوں پر فنڈز جاری کرنا روک دئیے ہیںاور ان کا دوبارہ آغاز چین کی جانب سے اجازت نامے کے بعد ہو گا ۔مقامی اخبار ”ڈان نیوز “نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کمیٹی کے ممبران کو اس بات پر مطمئن نہیں کر سکے کہ چین کی حکومت کو نیا مالی طریقہ کار کیوں اختیار کرنا پڑ رہا ہے اور پرانانظام کیوں ختم کیا جا رہا ہے ،جس کی تصدیق دونوں ممالک نے کی تھی ؟۔اس حوالے سے پہلے بھی رپورٹس سامنے آرہی تھیں کہ سی پیک کے تحت سڑکیں بنانے کے تین پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں کیونکہ چین نے نئی گائیڈ لائن آنے تک ان منصوبوں کے فنڈز جاری کرنے روک دئیے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق چین نے جن منصوبوں پر فنڈز کا اجرا روکا ہے ان میں ڈیر اسماعیل خان سے ژوب تک 210کلو میٹر روڈ ، رائے کوٹ سے تھہ کوٹ تک قرا قرم ہائی وے کا 136کلو میٹر حصہ اور خضدار سے باسیمہ تک 110کلو میٹر روڈ کے منصوبے شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…