وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رانا ثنا کے ساتھ تقریب میں آمد جاوید ہاشمی استقبال اور مصافحہ کیلئے اٹھے مگر سب کے سامنے ایسا کام ہو گیا کہ جس کی وہاں بیٹھا کوئی شخص توقع نہیں کر رہا تھا

7  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رانا ثنا کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کیلئے تشریف لاتے ہیں ، تقریب میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی دوسری لائن میں بالکل ایسی

جگہ براجمان تھے جہاں سے شہباز شریف نے گزرنا تھا، جیسے ہی شہباز شریف وہاں سے گزرے جاوید ہاشمی ان کے استقبال کیلئے کھڑے ہوئے ، جاوید ہاشمی کے انداز سے محسوس ہوتا تھا کہ وہ شہباز شریف سے توقع کر رہے تھے کہ وہ ان سے مصافحہ کرکے چند جملوں کا تبادلہ کریں تاہم شہباز شریف نے ان کی موجودگی کا احساس ہو جانے کے باوجود ان کی جانب نہیں دیکھا جبکہ رانا ثنا بھی شہباز شریف کی ہی طرح تیز رفتاری سے ان کے پاس سے گزر کر اگلی سیٹوں پر موجود وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ جا کر براجمان ہو جاتے ہیں جبکہ جاوید ہاشمی اپنے اردگرد موجود لوگوں کے چہرے دیکھتے ہوئے سبکی کے عالم میں واپس سیٹ پر براجمان ہو جاتے ہیں۔ شہباز شریف اور جاوید ہاشمی کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ن لیگ میں واضح دھڑے بندی کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ن لیگ میں واضح طور پر دو گروپ جن میں سے ایک نواز گروپ اور دوسرا شہباز گروپ سامنے آچکے ہیں اور ن لیگ میں سب اچھا کی کہانی سنانے والے دراصل ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ کو چھپانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…