ٹرمپ کابیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان،حافظ سعیدنے بڑی جنگ کی پیش گوئی کردی

7  دسمبر‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان پرشدیدردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کے خیالات کا مظہر ہے۔ اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور امریکہ اس کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلہ سے پورا مشرق وسطی

جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے ایسے فیصلے پر عالم اسلام سے شدید ردعمل آئے گااور پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔اگر بین الاقوامی دنیا یہ چاہتی ہے کہ امن و امان ہوتو مسلمانوں کیخلاف ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکا کے اس اقدام کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے پاکستان کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر امریکی اقدامات کیخلاف احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…