سانحہ ماڈل ٹائون، چوہدری شجاعت بھی کھل کر سامنے آگئےطاہر القادری سے رابطہ، بڑا اعلان کر دیا

6  دسمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کسی ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر

القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کر رہے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کی جانب سے جسٹس باقر نجفی کی ماڈل ٹائون میں قتل عام کے بارے میں رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلہ کے بعد دونوں رہنمائوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے سانحہ پر ڈاکٹر طاہر القادری کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کا پبلک ہونا خوش آئند ہے، سانحہ ماڈل ٹائون میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمی آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ اس مسئلہ پر پہلے دن سے عملی طور پر ان کا ساتھ دے رہی ہے اور ہر فورم پر خواتین سمیت نہتے افراد کے قتل کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، وہ آئندہ بھی ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جیسا کہ پوری قوم چاہتی ہے اس سانحہ کے مظلومین کو اس دنیا میں بھی انصاف ضرور ملے گا اور بیگناہوں کے قتل میں ملوث تمام افراد کو اپنے مقام و مرتبہ سے قطع نظر ضرور سزا ملے گی جس سے آئندہ کسی کو ایسی سنگین حرکت کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…