’’عمران خان الیکشن جیتیں گے تو وزیراعظم بنیں گےنا ‘‘ نئی مصیبت کھڑی، کپتان کے مقابلے میں عائشہ گلالئی اور جاوید ہاشمی کو اتارنے کا فیصلہ

5  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے عمران خان کے مقابلے میں جاوید ہاشمی کو لائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، نواز شریف اور عمران خان ٹھیک ہیں نہ قوم کو ان کی ضرورت ہے۔ مجھے کسی کا ٹکٹ نہیں چاہئے، تین چار ماہ بعد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گی، کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا ارادہ نہیں۔ الیکشن ہوئے تو عمران خان کے مقابلہ میں کھڑی ہوں گی۔ جاوید بدر نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ عمران خان کے کہنے پر دائر کیا۔ الیکشن ریفارمز کی جائیں تاکہ ملک میں انتخابات شفاف اور دھاندلی سے پاک ہوں۔ کچھ سیاسی لیڈر اپنی لوٹ مار چھپانے کیلئے فوج کو کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔دوسری جانب پاکستان کے قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو فوری طور پر مسلم لیگ ن میں کوئی اہم ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی کو فوج، عدلیہ اور عمران خان کے خلاف تقاریر کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا، مخدوم جاوید ہاشمی کو ملتان کے علاوہ عمران خان کے مقابلہ میں کسی ایک حلقہ سے الیکشن لڑانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…