کامران ٹیسوری نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

5  دسمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے پارٹی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ایک انٹرویومیں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنا ہر شخص کا بنیادی حق اور جمہوریت کا حسن ہے ٗ میں نے ایم کیو ایم چھوڑی ہے نہ علیحدگی کا اعلان کیا

جبکہ میرے تحفظات کے اظہار کو پارٹی سے علیحدگی سمجھنا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تحفظات پر فاروق ستار سے تفصیلی بات چیت کروں گا جس کے بعد اپنے موقف سے سب کو آگاہ کروں گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم میں گروپ بندی کی خواہش کا کچھ لوگوں نے اظہار اور کوشش بھی کی ٗایم کیو ایم کے کسی بھی پریس کانفرنس میں مجبوری کی باعث کوئی شرکت نہ کر سکے تو اس کو گروپ بندی کا نام دے کر خبر بنانا مناسب بات نہیں ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رکن علی رضا عابدی سے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ علی رضا عابدی ہمارے رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے ضم ہونے والے معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا لیکن ہم ان کو جلد منا لیں گے۔انہوں کا کہا کہ میں فاروق ستار کی والدہ، جو میری والدہ اور ان کی اہلیہ، جو میری بہن ہیں دونوں کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میں نہیں چاہتا کہ والدہ کو سیاست میں لایا جائے اور امی ٹو والی قسط یہاں کہلائی جائے۔سلیم شہزاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سلیم شہزاد، فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ سے ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی لیکن انہوں نے میرے کسی اقدام سے پہلے ہی اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…