پیمرا کا ٹی وی چینلز کو ایک بار پھر انتباہ، نئی ہدایات جاری کر دیں

1  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے ایک ایڈوائس کے ذریعے سندھی ٹی وی چینلوں کو الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی سے اجتناب برتنے اور ڈراموں و دیگر پروگراموں کے موضوعات اور مواد کے انتخاب میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو جاری ایڈوائس میں ریگو لیٹر نے سندھی ٹی وی لائسنس ہولڈرز کو سندھیوں کو بطور متشدد اور انتہا پسند قوم دکھانے اور تشدد واسلحہ کے استعمال پر مبنی موضوعات کو فروغ دینے سے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے ڈرامے یا پروگرام کو نشر کرنا الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ عوام الناس کی بڑی تعدا د نے ایسے تمام سندھی ڈرامے اور پروگرامزدکھائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ریگولیٹر سے شکایت کی ہے کہ اس عمل کے ذریعے سندھی ٹی وی چینلز ایک امن پسند قوم کے امیج کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیمرا نے سندھی ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015،ناظرین کے تحفظات اور معاشرے کی سماجی اور ثقافتی اقدار کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے پروگراموں اور ڈراموں کے موضوعات پر نظرِ ثانی کریں اور موضوعات کے انتخاب اور مواد میں بہتری لانے کے لئے الیکٹرانک میڈیا کوڈ�آف کنڈکٹ 2015کی شق 7کے مطابق ادارہ جاتی نگران کمیٹوں کے قیام کو یقینی بنائیں اور ان کی تفصیلات 15روز میں ریگولیٹر کو مہیا کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…