پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں دبنگ اعلان کردیا،سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور نہیں ہونا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ۔خورشید شاہ نے کہا کہ آئین

و قانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں،مذہبی جماعتوں کو سیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔دریں اثنا  مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں سے صورتحال کشیدہ ہونے سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں۔ واضحرہے کہ گزشتہ روز ہونیوالے ہنگاموں کے دوران لیگی رہنما جاوید لطیف کا سر پھوڑ دیاگیا جبکہ چوہدری نثار اور زاہد حامد کے گھروں پر بھی حملے کیے گئے ، موجودہ احتجاج کی لہر کے دوران لیگی رہنماوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…