نواز شریف کا ساتھ دینا اسفند یار ولی کو مہنگا پڑگیا عدالت نے خطرناک حکم جاری کردیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری ، 29نومبر تک جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض بٹرنے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف

اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔ کستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف اور اسفند یار ولی نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کی،دونوں سیاست دانوں نے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، عدلیہ کے خلاف نفرت پر مبنی ان کی تقاریر غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقریر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جی ٹی روڈ ریلی کے دوران خطاب کر کے سپریم کورٹ کے ججز کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف کی تقاریر سپریم کورٹ پر حملہ اور آئین کے ساتھ بغاوت ہے، پیمرا بھی نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور پیمرا کو بھی حکم دیا جائے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ کیخلاف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…