اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف طاقت کااستعمال ،جماعۃ الدعوۃ نے حکومت کوممکنہ ردعمل سے خبردارکردیا

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے‘ اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والے پوری پاکستانی قوم کے مجرم ہیں۔قومی اسمبلی میں ختم نبوت قانون کی بحالی قابل تحسین اقدام ہے

لیکن قانون میں ترمیم کرنے والے وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر ذمہ داران کو فوری برطرف کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔انہیں سزائیں نہ ملنے سے 20کروڑ پاکستانیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوششیں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں۔ ایسی ناپاک جسارت کرنے والوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ چھپانے کی کوششیں اسلام دشمنی کے مترادف ہیں۔ ملک میں لبرل ازم اور سیکولر ازم پروان چڑھانے کی خاطر ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سینئر سیاستدان راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی رپورٹ تیار کئے جانے کے باوجود اسے سامنے کیوں نہیں لایا جارہا؟۔ حکومت جان بوجھ کر اس رپورٹ کو کیوں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے؟۔ عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے پہلے سے بنے ہوئے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ آنے سے پاکستانی قوم میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا ملک ہے۔ جن لوگوں نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ان کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ قوم اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دشمنان اسلام کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ختم کیا جائے۔ اسی طرح پاکستان میں ناموس رسالتؐ اور ختم نبوت کے حوالہ سے قوانین کی بھی انہیں سخت تکلیف ہے۔ بیرونی قوتوں کی سرپرستی میں چلنے والی بہت سی این جی اوز یہاں غیر قانونی سرگرمیاں پروان چڑھا رہی ہیں اور اسلامی قوانین کے خاتمہ کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ ایسی ملک دشمن این جی اوز کا پاکستان سے بوریابستر گول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت قانون کا بھرپور دفاع کریں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…