اگر اسلام آباد دھرنے کے شرکاء پر طاقت کااستعمال کیاتوؒ ۔۔! سجادہ نشین درگاہ گولڑہ شریف نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی)پیرسید غلام نظام الدین جامی گیلانی ؒ سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے کہاہے کہ ختم نبوت کے پرامن دھرنے کے شرکاء پر طاقت کا استعمال ہرگزبرداشت نہیں کرینگے ، حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ اگر شرکاء دھرنا پر طاقت کااستعمال کیاتوخانقاہ نظام نکلے گااور ہم ختم نبوت کے مسئلہ کے لیے جان ومال ، اولاد بھی قربان کردینگے ،

حکومت ہوش کے ناخن لے ان خیالات کااظہار پیرسید غلام نظام الدین جامی گیلانی ؒ نے گزشتہ روز وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان افہام وتفہیم سے مسئلے کا حل نکالے طریقہ کار سے اختلاف توہوسکتاہے مگرتمام اہلسنت اس مسئلے میں ایک ہیں ہم حکومت وقت کو یہ باور کرواتے ہیں کہ فوری طور پر ختم نبوت بل میں تبدیل کرنے والوں کے نام سامنے لائے اوران کو آئین کے تحت سزادی جائے حکومت وقت نے طاقت کے استعمال جیسی غلطی کی تو حکومت وقت کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے انسانوں کے اس ریلہ سے تخت وتاج سب بہہ جائیں گے پیرصاحب نے کہاکہ جب پاکستان کے آئین میں قادیانیوں کو کافر قرار دیاگیا ہے توآخر کس سازش کے تحت اس قانون میں کیوں تبدیلی کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ پیرسید غلام نظام الدین جامی گیلانی ؒ سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کیاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء پر کسی بھی قسم کی طاقت کااستعمال نہیں ہونے دینگے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…