نوازشریف کون سی’’ڈبل گیم‘‘ کررہے ہیں؟مجھے کیا پیغامات بھیجے گئے؟آصف علی زرداری سب سامنے لے آئے،حیرت انگیزانکشافات

8  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیکر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب کر دیا اور ہمارے اس موقف کی تصدیق کر دی کہ موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات یا تعاون کا مطلب ان کی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر اور پی پی پی کے

شریک چئیرپرسن آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں ایک طرف ان کا بھائی اور کچھ وزراء میرے خلاف بیان دیتے ہیں دوسری طرف مجھے ملاقات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں قوم جان لے کہ میرا ایجنڈا سب کو معلوم ہے میں جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا نہ بنوں گا لیکن نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے آئین پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہینواز شریف اپنے آپ کو قانون اور احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں انہوں نے فوج کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی تو اپنے وزیروں کو فوج کے خلاف صف آراء کر دیا پھر عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ناکامی پر معزز ججوں پر ذاتی حملے شروع کر دئے نواز شریف جمہوری نظام سبو تاڑ کر کے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور کچھ عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیگی اور بہت جلد نواز شریف کی جمہوریت دشمن پالیسیوں پر ایک چارج شیٹ جاری کرے گی انہوں نے کہا ک ایک اپنے وارنٹ نہیں مانتا اور ایک عدالتی فیصلہ ماننے کو تیار نہیں اور دونوں ہر روز آئین اور قانون کیے بھاشن دیتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…