ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب ، پشاور ضمنی انتخاب سے قبل لاہور کی اہم شخصیت فون پر کس کی حمایت میں پروگرام کرنے کا کہتی رہی، حامد میر کے دھماکہ خیز انکشافات

28  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 4کے الیکشن سےقبل جب حامد میر نے تحریک انصاف کے جیتنے کی پیشگوئی کی تو لاہور سے ن لیگ کی اہم شخصیات نے حامد میر کو فون کر کے ان کا ایسا مذاق اڑایا کہ انہیں اپنا فون ہی بند کرنا پڑا، اس بات کا انکشاف حامد میر نے نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں میزبان محمد مالک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پروگرام میں این اے 4کے حوالے سے تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر کے بیان کا ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہے تھے کہ تحریک انصاف 100فیصد این اے 4پشاور کے الیکشن سے کامیابی حاصل کرے گی اور ایک بڑے مارجن سے جیت اپنے نام کرینگے، اسی پروگرام میں میں نے ن لیگ اور اے این پی کے امیدواروں کے بھی بیان چلائے ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی ویڈیو چلانے کے بعد مجھے لاہور سے ن لیگ کے اہم رہنمائوں کی فون کالز موصول ہونے لگ گئیں جس میں انہوں نے مجھ سے کہا کہ پشاور سے آپ دور بیٹھیں ہیں آپ کو زمینی حقائق کا نہیں پتہ،لیگی رہنمائوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں کون جیتے گا تو میں نے انہیں کہا کہ میرے خیال میں اصل مقابلہ این اے 4میں پی ٹی آئی اور اے این پی کا مقابلہ ہےجس پرمجھے کہا گیا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد آپ کی کریڈیبلٹی متاثر ہو سکتی ہےاور انہوں نے میرا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور اتنا مذاق اڑایا کہ مجھے اپنا فون بند کرنا پڑا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ این اے 4کے انتخابات کے نتائج کے بعد جب تحریک انصاف کے امیدوار نے فتح حاصل کی تو میں نے انہی ن لیگی رہنمائوں کو فون کئے مگر وہ اب میرا فون ہی نہیں اٹھا رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…