سندھ ہائی کورٹ نے لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے والے حکومت سندھ کے 477کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

25  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے 13 محکموں میں موجود قومی دولت لوٹنے اور قانون کے خوف سے واپس کرنے والے 477افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے

لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے والے حکومتسندھ کے 477کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، یہ افسران لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کر کے اپنے عہدوں کے مزے لے رہے تھے۔کرپشن میں ملوث 297 افسران کی سب سے بڑی تعداد محکمہ تعلیم سے ہے، دوسرے نمبر پر محکمہ بلدیات ہے جس کے 48 افسران کو نوکری سے نکالا جائے گا، ورکس اینڈسروسزڈپارٹمنٹ کے 30،محکمہ آبپاشی کے 27کرپٹ افسران گھر کا راستہ دیکھیں گے۔محکمہ خوراک کے 26اور محکمہ فنانس کے 16 کرپٹ افسروں کے نام نکالے جانیوالوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ محکمہ پولیس کے 8 اور سماجی بہبود کے ایک افسر کوملازمت سے ہاتھ دھونا ہوںگے۔محکمہ جنگلات کے 8، محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 6،6 افسران نے بھی لوٹی رقم واپس کی تھی جبکہ خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے 8

افسران کی کرسیاں بھی خالی ہوں گی، محکمہ زراعت اور سپلائی اینڈ انٹر پرائززڈیپارٹمنٹ کے ایک، ایک افسر کو بھی گھر جانا ہو گا۔لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کرنے والے کرپٹ افسران کی فہرست چیف سیکرٹری سندھ نے حلف نامے کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…