’’میں نے استخارہ کیا تو مجھے کس بات سے منع کیا گیا‘‘ ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کی بڑی وجہ کیا ہے

23  اکتوبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ مجھے پارٹی میں موجود کرپٹ مافیا کی نشاندہی کرنے کی سزای دی گئی ہے ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ استخارہ کی بنیاد پر کیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے میرے خلاف باقاعدہ مہم چلائی اور ان کے کرتوتوں کی وجہ سے میں انہیں سلمان مجاہد بلوچ کہنا پسند نہیں

کرتی کیوں کہ ان کے والد مجاہد بلوچ ایک نفیس انسان ہیں۔ارم عظیم فاروقی نے انکشاف کیا کہ فاروق ستار اور کامران ٹیسوری سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سرکردہ رہنما 22 اگست کے بعد مجھے منانے کے لیے آئے تھے اور ان سب کی خواہش تھی کہ میں دوبارہ سے پارٹی جوائن کروں اور اپنی خدمات بہ طور رکن صوبائی اسمبلی جاری رکھوں۔ایک سوال کے جواب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ سلمان مجاہد کو میری وجہ سے پارٹی سے نہیں نکالا گیا بلکہ ان کی کرپشن اور لوٹ مار نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے، کوئی سلمان مجاہد سے پوچھے کہ میں تو پہلے ہی پارٹی سے نکل چکی تھی میں انہیں کیسے نکلوا سکتی ہوں؟ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ مجھ پر الزمات لگانے سے پہلے سلمان بلوچ کو اپنے رویے اور سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈالنی چاہیئے وہ کس طرح بلدیہ ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے گھر سے اُٹھ کر آج ڈیفینس میں ایک عالیشان گھر میں رہائش پذیر ہیں جب کہ میں جب ایم کیو ایم میں آئی تھی تو اس وقت بھی ڈیفینس میں ہی رہتی تھی۔پارٹی سربراہ فاروق ستار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی کو اچھے انسان ہیں اور انہیں بااختیار موجودہ ایم کیو ایم کے رہنما ہی بناسکتے ہیں جس کے لیے انہیں کلین لوگوں پر مشتمل قیادت تشکیل دینی ہوگی اور مافیا سے جان چھڑانی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تو اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ

میں نے دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان کو جوائن نہیں کیا اور جب میں نے دو بار استخارہ کیا تھا تو دونوں بار شمولیت کے لیے انکار آیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے میں نے اپنا ارادہ ملتوی کیا اور ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…