پنگے نہ لو ورنہ ۔۔! مولانا فضل الرحمان شدید مشتعل، رانا ثناء اللہ کو دھمکی دیدی

20  اکتوبر‬‮  2017

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا تمام دینی سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کرینگی انہوں نے کہا کہ رانا صاحب کی زبان کچھ زیادہ ہی پھسلتی ہے اور انہوں نے ختم نبوت پر جو کہا اس پر بعد میں وضاحت دینا پڑی اسلام سے نا آشنا وزیر قانون ایسے پنگے نہ لیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بنیں

سوشل میڈیا پر وزیر قانون پر ہونیوالی ہرزہ سرائی ان کی چرب زبانی کی وجہ سے ہے اسمبلی میں آنیوالے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے تقسیم کیے جانیوالے اور پاس کرانے کے وقت سامنے آنیوالے بلوں میں فرق تھا احتساب کا عمل اگر شروع ہے تو اس سے گزرنا ہی پڑے گا عدلیہ اور فوج پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اُٹھا رہے ہیں نواز شریف اور اس کے خاندان کے خلاف عوام نہیں بلکہ ادارے ہیں شریف فیملی کے خلاف احتساب کا عمل اداروں نے شروع کررکھا ہے احتساب کا عمل وسیع اورغیر جانبدارنہ طریقے سے ہونا چاہیے ۔ ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری مفرور ہے اس پر کیا بات کروں کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں سب جانتے ہیں ایمپائر کی انگلی اُٹھانے کی باتیں کرنیوالوں سے منی ٹریل نہیں دی جارہی ڈرامہ خان کو اب عدالتوں کا سامنے کرنے سے خوف محسوس ہورہا ہے ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی ، سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔جامعہ دارالعلوم مدنیہ میں عصر کی نماز کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ استاد العماء اور پنجاب کے مرکزی رہنما جمعیت اسلام حضرت مولانا عبدالوارث کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کی دینی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی وہ ختم نبوت کانفرنس کے بعد مولانا عبدالوارث کی تعزیت کے لیے خصوصی طور پر ان کے مدرسے میں تشریف لائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…