شاہد آفریدی کو شہباز شریف نے جو 5 کروڑ کا فنڈ دیا ہے اس کے بدلے میں عمران خان کیخلاف کیا کام لیا جائے گا؟

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ انہیں تھر میں کچھ نظر نہیں آتا، چولستان کیلئے ان کے پاس کوئی پیسہ نہیں، یہاں سے لیہ، بھکر، ڈیرہ غازیخان جیسے علاقوں میں چلے جائیں ، وہاں جا کر حالات دیکھیں، وہاں روز سڑکوں پر حادثات سے لوگ مر رہے ہیں، ان کا کسی کو خیال نہیں، رئوف کلاسرا نے کہا کہ باقی کام چھوڑ کر شاہد آفریدی کو 5

کروڑ روپے دے دیئے گئے ہیں اور شاہد آفریدی نے بھی جواب میں تعریفوں کے پل باندھے ہوئے ہیں، رئوف کلاسرا نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے اجازت دیں، میں انہیں جنوبی پنجاب میں لے کر جانا چاہتا ہوں تا کہ وہ حقیقت دیکھیں کہ ھجس صوبے کی شان میں انہوں نے زمین آسمان کے قلابے ملائے ہیں وہاں حقیقت کیا ہے، رائوف کلاسرا نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کو عمران خان کے مقابل کھڑا کرکے انہیں عمران خان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہد آفریدی کو آمدہ الیکشن میں عمران خان کیخلاف خیبرپختونخواہ میں استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے سابق کپتان شاہد آفریدیسے گزشتہ روز ملاقات کی تھی، شہباز شریف نے شاہد آفریدی فانڈیشن کیلئے 5 کروڑ کا چیک دیاتھا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے کئی اقدامات کیے ہیںانہوں نے کہاکہ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہیے اور حکومت اس ضمن میں نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم، صحت کیلئے قابل ستائش خدمات سر انجام دی ہیں، پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…