عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت رہے گی یا ختم ہوجائے گی؟فیصلہ ہوگیا

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیاجو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا،تفصیلات کے مطابق الیکشن میں عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی ،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر

کے منحرف ہو گئیں ٗپارٹی پالیسی سے انحراف پران کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے ٗعائشہ گلالئی کا پارٹی چھوڑنے کیلئے استعفیٰ لازمی نہیں۔چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی جماعت سے مستعفی ہونے کا طریقہ کیا ہے؟اس پر پی ٹی آئی کے وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں کسی رکن کے معطل ہونے کا طریقہ کار نہیں ہے ٗپارٹی چیئرمین کسی بھی رکن کو معطل یا بے دخل کر سکتے ہیں۔عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ٗانہوں نے الیکشن کمیشن میں شوکار نوٹس، کوریئر کمپنی کی بکنگ اور ڈلیوری کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹسز سے متعلق بدنیتی سامنے آئی ہے ،عائشہ گلالئی کو شوکار نوٹس مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد پوسٹ کیا گیا اور پارٹی سربراہ نے عائشہ کو جواب دینے کا موقع نہیں دیا ،17 اگست تک جواب مانگنے کانوٹس 18 اگست کو پوسٹ کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی،انہوں نے7اگست کوقومی اسمبلی میں مستعفی نہ ہونے کاکہا۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں عائشہ گلالئی کی تقریرکاٹرانسکرپٹ دیاجائے۔چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاجو 24 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…