کیا ہونے والا ہے؟شیخ رشید نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

15  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا گینگ آف فائیو فوج سے تصادم چاہتا ہے،حالات ٹکرا کی طرف جا رہے ہیں، معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے‘ فوج کو مایوسی کے مزید مواقع ملتے رہیں گے‘ اسحاق ڈار سے بڑا بے شرم نہیں دیکھا‘ نواز شریف قصہ پارینہ بن چکے ہیں چوہدری نثار کو نواز شریف ہی سوٹ کرتے ہیں‘ خدا پاکستان کو نظر بد سے بچائے ‘ پاکستان محفوظ رہے گا

اور یہ بدنام اور رسوا ہوں گے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ کسی اور سے نہیں ہے جمہوریت کو اگر خطرہ ہے تو نواز شریف ان کے خاندان ، احسن اقبال اور ان کے دیگر لوگوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے موجودہ حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی ہے عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا تصادم حکومت کا کانٹ ڈاؤن ہے‘ ملک کو10ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت جھوٹوں کا جمعہ بازار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور خاندان نے شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو پورا خاندان عوام کے سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مشرف کو چھوڑ کر نواز شریف کے ساتھ جا سکتے ہیں وہ کل نواز شریف کو چھوڑ کر کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا گینگ آف فائیو فوج سے تصادم چاہتا ہے،حالات ٹکرا کی طرف جا رہے ہیں، معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے‘ فوج کو مایوسی کے مزید مواقع ملتے رہیں گے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…