عائشہ گلائی خطرناک مرض میں مبتلا، وزن گرنے لگا، تشویشناک انکشاف

12  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گللائی ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ٹینشن سے مکمل طور پر دور رکھیں اور مکمل آرام کریں ورنہ ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے خطرناک مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنازعہ کے بعد عائشہ گلالئی گوناگوں مسائل کا شکار ہو چکی ہیں جس میں معاشی، سماجی، معاشرتی اور

سیاسی مسائل شامل ہیں۔ جنہوں نے ان کی جسمانی صحت پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ جس سے ان کے وزن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈپریشن سے شدید متاثر ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال پولی کلینک پہنچ گئی ہیں۔ ہسپتال پہنچ کر ڈپریشن کے ماہر ڈاکٹر سے اپنی صحت کے بارے میں مشورہ کیا۔ ہسپتال میں عائشہ گلالئی خاموش اور خیفہ طریقے سے آئی تھیں تاکہ میڈیا کی آنکھ سے دور رہ سکیں۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کو ڈپریشن کا مرض لاحق ہے جس سے ان کی طبیعت ناساز ہو چکی ہے اور ان کی معمول کی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی معائنہ کے بعد دوائیاں دے کر عائشہ گلالئی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ آن لائن نے جب ہسپتال کے ترجمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے خبر کی تردید کی اور نہ تصدیق کی بلکہ خاموشی اختیار کر لی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…